سنکیانگ‘ چین نے 8 ایغور مسلمانوں کو سزائے موت دے دی

پیر 25 اگست 2014 12:51

سنکیانگ‘ چین نے 8 ایغور مسلمانوں کو سزائے موت دے دی

سنکیانگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) چین میں شورش زدہ شمال مغربی خطے سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے اٹھ افراد کو دہشت گرد حملوں کے جرم میں سنائی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ان میں وہ تین افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے گذشتہ سال بیجنگ کے تیانامن سکوائر پر خودکش بم حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ز نہوانے بتایا کہ یہ افراد بم بنانے ، حکومتی عہدیداروں کو قتل کرنے اور دہشت گرد تنظیمیں بنانے میں ملوث تھے۔

یہ تمام افراد ایغور نسل کے مسلمان تھے جسے حکام سنکیانگ میں بڑھتے ہوئے تشدد کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ موت کی ان سزاوں پر حالیہ دنوں میں عمل درآمد کیا گیا۔ چین کی پولیس نے حالیہ ہفتوں میں سنکیانگ سے سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جن میں سے بیشتر کو لمبی قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

بیجنگ کا کہنا ہے کہ وہ بیرونی امداد سے کارروائیاں کرنے والے ان گروپوں کے خلاف لڑ رہی ہے جو سنکیانگ میں ایک الگ خودمختار ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔

بہت سے مبصرین کا خیال ہے کہ بیجنگ اپنی پالیسیوں پر عمل کرنے کے لیے صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ ایغور نسل کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ چین کی حکومت ان کا استحصال کر رہی ہے اور انھیں یہاں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بیجنگ ان الزامات کو مسترد کرتا ہے

متعلقہ عنوان :