قسمت اور سخت محنت سے کامیابی ملی‘ عالیہ بھٹ

پیر 25 اگست 2014 14:00

قسمت اور سخت محنت سے کامیابی ملی‘ عالیہ بھٹ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سخت محنت اور قسمت کو اپنی کامیابی کا راز قرار دے دیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کامیابی کے پیمانے کے بارے میں نہیں جانتی تاہم اتنا ضرور جانتی ہوں کہ میں بے حد خوش قسمت ہوں جو مجھے اچھی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ڈریم بریک دلوانے کیلئے میں کرن جوہر کی شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کامیابی اپنی قسمت اور سخت محنت کے باعث ملی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ہر فلم سے شائقین کو محظوظ کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چند اچھی فلموں میں کام کرکے مضبوط مداح بنالئے ہیں جو میرے لئے آگے بڑھنے کیلئے انتہائی مثبت چیز ہے