امریکی فوجی اڈے پر مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع،سرچ آپریشن

پیر 25 اگست 2014 21:50

امریکی فوجی اڈے پر مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع،سرچ آپریشن

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)امریکہ کی جنوبی ریاست، ورجینیا کے بری فوج کے ایک اڈے پر ایک مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر اہل کاروں نے انتباہ جاری کرکے چھان بین کی، اور کچھ ہی دیر بعد، حالات کنٹرول میں ہونے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اِس بارے میں، فوری طور پر زیادہ تفصیل جاری نہیں کی گئیں۔ اس سے قبل، پیر کے روز فورٹ لِی بیس نے ایک ٹوئٹر پیغام میں یہ بتایا تھا کہ اڈے کو چوکسی پر رکھا گیا ہے، اور وہاں کے اہل کاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ شوٹنگ کے کسی امکان سے نمٹنے کے لیے چوکنہ رہیں، اور اپنی حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔