شہباز شریف 11 رکنی وفد کے ساتھ چین روانہ

منگل 26 اگست 2014 12:12

شہباز شریف 11 رکنی وفد کے ساتھ چین روانہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6 2اگست 2014ء) وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت شہباز شریف اور عبدالمالک بلوچ سمیت 11 رکنی وفد چین روانہ ہوگیا ہے۔ وفد چین میں اعلیٰ قیادت سے دو طرفہ معاملا ت پر ملاقاتیں کرے گا اور اقتصادی راہداری کے معاہدے کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ احسن اقبال کی زیر صدارت 11 رکنی وفد میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر اعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ ، سندھ کے سینیئر وزیر مرادعلی شاہ بھی شامل ہیں۔

پاک چائنا جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 27 اگست کوبیجنگ میں ہوگا۔ اجلاس میں انفراسٹرکچراورتوانائی کےمنصوبوں کی منظوری دی جائےگی۔ وفد چین میں اعلیٰ قیادت سے دو طرفہ معاملا ت پر ملاقاتیں بھی کرے گا اور ملاقات میں اقتصادی راہداری کے معاہدے کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :