ہالی وڈ کے نامور ہدایت کار رچرڈ ایٹینبرا کا انتقال کر گئے

منگل 26 اگست 2014 12:23

ہالی وڈ کے نامور ہدایت کار رچرڈ ایٹینبرا کا انتقال کر گئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء)آسکر انعام یافتہ فلم ڈائریکٹر رچرڈ ایٹینبرا 90 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ایک انتہائی کامیاب فلم ڈائریکٹر بننے سے پہلے رچرڈ ایٹینبرا برطانیہ کے سینیئر اداکاروں میں سے ایک تھے۔چھ دہائیوں کے اپنے کریئر میں انھوں نے برائٹن راک، ورلڈ وار دوم کے جنگ کے قیدی پر بنی تھرلر فلم ’دی گریٹ ایسکیپ‘ اور ڈایناسور پر بنی سپر ہٹ فلم جراسک پارک میں بطور اداکار کام کیا۔

(جاری ہے)

ایک ڈائریکٹر کے طور پر ان کو سب سے زیادہ فلم گاندھی کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس فلم کے لیے انہیں دو آسکر ایوارڈ ملے تھے۔رچرڈ ایٹینبرا کئی سالوں سے اپنی بیوی کے ساتھ ایک نرسنگ ہوم میں رہ رہے تھے۔چھ سال پہلے سیڑھیوں سے گر جانے کی وجہ سے وہ ویل چیئر پر ہی تھے۔ ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ لارڈ ایٹنبرا کا دوپہر کے وقت انتقال ہو گیا۔رچرڈ ایٹینبرا کو خراج عقیدت دینے کے لیے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹویٹ کیا، برائٹن راک شاندار اداکار تھے۔ انھوں نے گاندھی کا شاندار ڈائریکشن کیا تھا۔ سینما کے علاقے میں رچرڈ ایٹنبرا کی شراکت بے مثال رہا ہے۔