دھرنوں کی وجہ سے مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

منگل 26 اگست 2014 13:40

دھرنوں کی وجہ سے مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6 2اگست 2014ء) خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم کی درخواست پر سنگین غداری کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔ خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومرو کے مطابق پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

فروغ نسیم نے گزشتہ روز سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ ریڈ زون اور شاہراہ دستور پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں ۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے عدالت پہنچنے میں مشکلات کے ساتھ سیکورٹی خطرات بھی لاحق ہیں۔ کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کی جائے ۔ عدالت نے غداری کیس کی سماعت بغیر کارروائی دو ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :