حکومت کو اپنی انا ایک طرف رکھ کر مسئلے کا حل نکالنا ہوگا، فاروق ستار

منگل 26 اگست 2014 14:32

حکومت کو اپنی انا ایک طرف رکھ کر مسئلے کا حل نکالنا ہوگا، فاروق ستار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6 2اگست 2014ء) ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اب حکومت کو اپنی انا ایک طرف رکھ کر مسئلے کا حل نکالنا ہوگا چاہے اس کے لئے کوئی بھی قربانی دینی پڑے۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ سیاسی بحران حل کرنے کےلئے ہم نے برد باری اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو ملک کا نقصان ہوگا اور یہ بات مارچ شروع ہونے سے پہلے الطاف حسین بھی بول چکے ہیں، انہوں نے احتجاج کرنے والوں سے بھی سیاسی راستے کے لئے گنجائش نکالنے کا کہا اور اب یہی بات حکومت سے بھی بول رہے ہیں۔

فاروق ستار نے کہاکہ ہم نے مسائل حل کرنے کی بہت کوششیں کی لیکن مایوس ہوگئے، اب اگر اس مسئلے کا کوئی حل نکال سکتا ہے تو وہ صرف حکومت ہی نکال سکتی ہے، حکومت کو اپنی انا ایک طرف رکھ کر اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا چاہے اس کےلئے کوئی بھی قربانی دینی پڑے۔

متعلقہ عنوان :