سرحدی حدودکی خلاف ورزی کرکے پاکستان دشمنی بڑھارہاہے،بھارت

منگل 26 اگست 2014 16:21

سرحدی حدودکی خلاف ورزی کرکے پاکستان دشمنی بڑھارہاہے،بھارت

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ بھارت سرحد پر فائر بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کو مناسب جواب دے گا،بھارتی میڈیاکے مطابق ایک بیان میں بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ اگر پاکستان کی جانب سے سرحد پر فائرنگ کی گئی تو وہ بھی لازماً اس کا مناسب جواب دیں گے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں مگر پاکستان سنجیدہ نہیں ہے اورباربار سرحدی حدودکی خلاف ورزی کرکے دشمنی پیداکررہاہے ،انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے ہمسائے ممالک کے ساتھ اشتعال نہیں چاہتابلکہ ہم خطے میں امن وامان کے قیام کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :