امریکی انٹیلی جنس ادارے نے گوگل طرز کا اپنا سرچ انجن تیار کرلیا

منگل 26 اگست 2014 16:40

امریکی انٹیلی جنس ادارے نے گوگل طرز کا اپنا سرچ انجن تیار کرلیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) امریکی انٹیلی جنس ادارے نے گوگل طرز کا اپنا خفیہ سرچ انجن تیار کرلیا جوکہ حکومتی اداروں کو فون کالز‘ ای میلز‘ انٹرنیٹ اور چیٹس سمیت 850 بلین سے زائد کمیونیکیشن ریکارڈ کے ذریعے معلومات جمع کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسل بلومیئر ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے جاری کی گئی خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گوگل طرز کے خفیہ سرچ انجن کی جانب حال ہی میں ایک انٹر سروسز ویب سائٹ لانچ کی گئی ہے جوکہ امریکی حکومتی اداروں کو 850 بلین کمونیکیشن ریکارڈ کے حصول میں معاونت فراہم کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق سائٹ کے ماسٹر مائنڈ حالیہ ریٹائر ہونے والے قومی سلامتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کیتھ الیگزینڈر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سائٹ کے ذریعے روزانہ پانچ بلین نیا ریکارڈ حاصل کیا جاسکے گا

متعلقہ عنوان :