وزیراعظم 30دن تو کیا 30سیکنڈ کیلئے بھی مستعفی نہیں ہونگے،عابد شیر علی

منگل 26 اگست 2014 17:30

وزیراعظم 30دن تو کیا 30سیکنڈ کیلئے بھی مستعفی نہیں ہونگے،عابد شیر علی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم 30دن تو کیا 30سیکنڈ کیلئے بھی مستعفی نہیں ہونگے ۔ عمران خان اور طاہر القادری غیر آئینی مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں تو معاملات کچھ حد تک بہتر ہوسکتے ہیں ، خون خرابہ کی سیاست پر یقین نہیں کرتے ، ریڈ زون میں ایک لاٹھی بھی نہیں برسے گی ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنے دینے والے سازش کے تحت وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں وزیراعظم ایک ماہ تو کیا ایک سیکنڈ کیلئے بھی مستعفی نہیں ہونگے ۔ رات کے اوقات میں طاہر القادری تقریر کرکے اشتعال پھیلا رہے ہیں حکومت پرامن رہے گی یہ ملک ”ضد“ پر قائم نہیں ہوا کینیڈا میں جا کر ایسی تقریریں کریں اور اڑتالیس گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا جاتا ہے تاکہ خون خرابہ ہو لیکن حکومت خون خرابے کی تمام سازشیں ناکام بنا دے گی صحافیوں پر تشدد نہیں ہونا چاہیے تشدد کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے

متعلقہ عنوان :