کراچی، شاہ زیب قتل کیس میں ٹرائل کورٹ سے فریقین کے درمیان صلح نامہ کی تصدیقی رپورٹ تاحال عدالت میں پیش نہ ہوسکی

منگل 26 اگست 2014 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود شاہ زیب قتل کیس میں ٹرائل کورٹ سے فریقین کے درمیان صلح نامہ کی تصدیقی رپورٹ تاحال عدالت میں پیش نہ ہوسکی ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس محمد فاروق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت سے فریقین کے درمیان صلح نامہ کی تصدیقی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کی ۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے دو ہفتوں میں فریقین کے درمیان صلح نامہ کی تصدیقی رپورٹ طلب کرلی ۔واضح رہے کہ شاہ زیب قتل کیس میں فریقین کے درمیان صلح نامہ کے بعد عدالت نے فریقین کے درمیان حلف نامے کی رپورٹ کو ٹرائل کورٹ سے تصدیق کرنے کا حکم دیا تھا ۔ذرائع کے مطابق شاہ زیب کے والد اورنگزیب خان ،والدہ اور ایک بہن نے ٹرائل کورٹ میں اپنے تصدیقی بیان ریکارڈ کرادیئے ہیں ۔سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :