کینیڈا کے وفادار پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے سے باز آجائیں،سکندر شاہ
منگل 26 اگست 2014 17:48
ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کئی بحرانوں میں گھرا ہے کینیڈین شہری کو ملک اور قوم سے کوئی غرض نہیں ہے کینیڈا کے وفادار پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے سے باز آجائیں اہلسنت والجماعت نظریاتی جماعت ہے پاکستان میں نظریات کی پامالی دیکھ کر دل خون کے آنسور و رہاہے ناچ گانے والوں نے ملکی معیشت کو یرغمال بنا لیا ہے حکومت ایکشن لے الیکشن کمیشن کے افضل خان کے انکشافات کا چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں انہوں کے تمام الزامات کا تعلق عدلیہ سے ہے عدلیہ کو قانون کے مطابق کاروائی کرنا ہوگی ایک شخص نے پورے انتخابی عمل اور عدلیہ کے کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے آئین قانون اور اصول کے ساتھ کھڑے ہیں ہیں سینہ زوری دھونس اور دھمکی کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں قادری اور عمران دنیا کو دھوکا دینے کے لئے الگ الگ بیٹھے ہیں لیکن اندر سے ایک ہی ہیں ان کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے اسی لئے قوم نے انہیں مسترد کر دیا ہے ہم صرف پاکستانی ہیں ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ہماری زندگی کو اجیرن نہ بنایا جائے اسرائیلی فوج نے مظلوم فلسطینی عوام پر تاریخ کے بدترین مظالم ڈھائے ہیںآ ج بھی فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے قادری کے دھرنے سے سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کو پہنچا ہے تلخ اور شعلہ بیاں تقاریرکرنے والے دھرنوں کے قائدین نے اب تک اسرائیل کے خلاف کوئی بات نہیں کی ہے نہ ہی فلسطین کے حق میں کوئی قرارداد وغیرہ منظور ہوئی ہے جس کی وجہ سے لگتا ہے ان دھرنوں کا ایک مقصد اسرائیلی جارحیت سے توجہ ہٹانا بھی ہے اسرائیلی ایجنٹوں کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے اس موقع پر حاجی ذیشان قائم خانی ،مولانا علی محمد کمبوہ ،مولانا عمران فتح،مولانا اصغر تھیبو،مولانا کاشف حنفی،کلیم اللہ قائم خانی ،کریم بخش بلوچ ،مفتی کریم اللہ انقلابی ، مولانا عمیر انور ، مولانا عبدالرحمٰن چاندبھی موجود تھے ۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.