Live Updates

پشاور، عمران خان کے سول نافرمانی کی کال پر میونسپل کارپوریشن پشاور نے ٹریڈ ٹیکس کی وصولی معطل کردی

منگل 26 اگست 2014 18:55

پشاور، عمران خان کے سول نافرمانی کی کال پر میونسپل کارپوریشن پشاور ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے سول نافرمانی کی کال پر میونسپل کارپوریشن پشاور نے ٹریڈ ٹیکس کی وصولی معطل کردی ہے میونسپل کارپوریشن پشاور شہر اور گردونواح میں ٹریڈ ٹیکس وصول کرتی تھی محکمہ بلدیات کے ذرائع نے بتایاہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ٹریڈ ٹیکس کی وصولی معطل کردی ہے اور اب ٹریڈ ٹیکس کی وصولی نہیں کی جارہی ہے ٹریڈ ٹیکس کی مد میں میونسپل کارپوریشن پشاور کو لاکھوں روپے کا ٹیکس جمع ہوتا تھا تاہم میونسپل کارپوریشن پشاور کے حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ ٹریڈ ٹیکس گذشتہ سال سے وصول نہیں کیا جارہاہے اور سول نافرمانی کی تحریک سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :