وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کے تعین کیلئے جسٹس خلیل الرحمن رمدے کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی

منگل 26 اگست 2014 21:13

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز سریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کے تعین کیلئے جسٹس خلیل الرحمن رمدے کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ کے بعد واقعے کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اس کمیٹی کے سربراہ جسٹس خلیل الرحمن رمدے ہوں گے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سیکرٹری قانون پنجاب کمیٹی کے ممبر ہوں گے کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوائے گی اور رپورٹ کا از سر نو جائزہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :