Live Updates

تحریک انصاف ، عوامی تحریک کا دھرنا جاری، کارکنوں نے قبریں کھودنا شروع کر دیں

بدھ 27 اگست 2014 11:41

تحریک انصاف ، عوامی تحریک کا دھرنا جاری، کارکنوں نے قبریں کھودنا شروع ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2اگست 2014ء) شاہراہ دستور پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کا احتجاج جاری ہے ، کارکنوں نے قبروں کی کھدائی شروع کر دی، شاہراہ دستور کو مکمل طور پر خالی نہیں کیا گیا ہے۔ منہاج القرآن اور مختلف رفاعی تنظیموں نے دھرنے کے کارکنوں میں ناشتہ تقسیم کیا ۔ دھرنے کی جگہ پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر بھی دیکھنے میں آئے۔

(جاری ہے)

کارکنوں کو سخت موسم کے ساتھ ساتھ صحت و صفائی کے مسائل کا بھی سامنا ہے ، دھرنے کے شرکا جلدی بیماریوں گلے کے انفیکشن اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ عوامی تحریک نے کارکنوں کے لئے موبائل میڈیکل سینٹرز قائم کر رکھے ہیں جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود شاہراہ دستور آج بھی مکمل طور پر خالی نہ کرائی جا سکی۔جج صاحبان کو سپریم کورٹ جانے کیلئے کابینہ سیکرٹریٹ والا دروازہ استعمال کرنا پڑا، پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے قبروں کی کھدائی بھی شروع کر دی ہے اکثر کارکن کھدائی کے بعد قبروں میں لیٹ گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات