خالدہ ریاست کو بچھڑے اٹھارہ سال گزر گئے

بدھ 27 اگست 2014 11:51

خالدہ ریاست کو بچھڑے اٹھارہ سال گزر گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء)آج پاکستان کی نامور اداکارہ خالدہ ریاست کو ہم سے بچھڑے اٹھارہ سال گزر گئے ۔خالدہ ریاست نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1970ء میں لاہور سے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لاتعداد ڈراموں اور ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں لازوال، مانی، دو کنارے، ایک محبت سو افسانے، نامدار، بندش، پڑوسی، کھویا ہوا آدمی، ٹائپسٹ اور ہاف پلیٹ کے نام سر فہرست ہیں ۔ ان کا آخری ڈرامہ طویل دورانیے کا خصوصی کھیل اب تم جا سکتے ہو تھا۔خالدہ ریاست26 ا گست 1996ء کو طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں۔ انہیں سرطان کا عارضہ لاحق تھا۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔