افضل خان کے الزامات کا جائزہ، الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

بدھ 27 اگست 2014 11:58

افضل خان کے الزامات کا جائزہ، الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2اگست 2014ء) الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا ، اجلاس عمران خان اور افضل خان کی جانب سے لگائے گئے انتخابی دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس آج دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگا ، الیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت جسٹس انور ظہیر جمالی کریں گے ۔ الیکشن کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے انتخابی دھاندلی کےالزامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں سابق ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان کی جانب سے انتخابات 2013 ء میں دھاندلی کے الزامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :