Live Updates

لاہور : رات کو تحریک انصاف میں شامل ہونیوالا اہلکار صبح ہوتے ہی مکر گیا

بدھ 27 اگست 2014 12:10

لاہور : رات کو تحریک انصاف میں شامل ہونیوالا اہلکار صبح ہوتے ہی مکر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2اگست 2014ء) لاہور میں جاری تحریک انصاف کے دھرنے میں شمولیت کا اعلان کرنے والا پولیس اہلکار صبح ہوتے ہی مکر گیا ، کہتا ہے رات ہوش میں نہیں تھا۔

(جاری ہے)

منگل کی رات لبرٹی چوک میں جاری تحریک انصاف کے دھرنے میں گلبرگ تھانے کے اہلکار رمضان نے شمولیت کا اعلان کیا اور اپنی تنخواہ پارٹی فنڈ میں جمع کرا دی جس کے بعد متعلقہ تھانے کی پولیس اسے ساتھ لے گئی اور رات بھر تھانے میں رکھا ۔ اس دوران رمضان کا سروسز ہسپتال سے میڈیکل بھی کرایا گیا لیکن رپورٹ منفی آئی ، صبح ہوتے ہی رمضان اپنے بیان سے مکر گیا ۔ کہنے لگا نشے میں تھا، نہیں پتہ کیا کہہ گیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر اہلکار رمضان سے گلبرگ تھانےمیں تفتیش جاری ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات