وزیراعظم سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 27 اگست 2014 15:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کی ملاقات‘ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خطاب کے فوراً بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے راہنماؤں نے وزیراعظم نواز شریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سید خورشید شاہ‘ مولانا فضل الرحمن‘ حیدر عباس رضوی‘ فاروق ستار‘ محمود خان اچکزئی اور آفتاب احمد خان شیرپاؤ شامل تھے۔ ملاقات میں اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنوں سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی

متعلقہ عنوان :