لاکھوں لوگوں کے منتخب کیا، مستعفی نہیں ہوں گا، جمشید دستی اعلان سے پھر گئے

بدھ 27 اگست 2014 15:43

لاکھوں لوگوں کے منتخب کیا، مستعفی نہیں ہوں گا، جمشید دستی اعلان سے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ لاکھوں لوگوں نے منتخب کیا ہے ۔مستعفی نہیں ہوں گا۔ نمائندگی کرتا رہوں گا۔والدہ نے استعفے دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے بعد تریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کیا تو ان کے ساتھ شیخ رشید اور جمشید دستی نے بھی استعفے دینے کا اعلان کر دیا لیکن جب استعفوں کاوقت آیا تو جمشید دستی نے اپنی والدہ کا سہارا لے لیا اور کہا کہ والدہ نے استعفی نہ دینے پر اصرار کیا بلکہ ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے لہذا مجھے لاکھوں لوگوں نے منتخب کیا اور ان کی نمائندگی کرتا رہوں گا ۔

حلقے کے عوام کو چوروں اور لٹیروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا

متعلقہ عنوان :