حکومت کا عمران اورطاہرالقادری سے براہ راست رابطوں کا فیصلہ

بدھ 27 اگست 2014 16:13

حکومت کا عمران اورطاہرالقادری سے براہ راست رابطوں کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2اگست 2014ء)حکومت کا عمران خان اور طاہر القادری سے براہ راست رابطوں اور مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب لاہور واقعہ کی تحقیقات تک مستعفی ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو دوارکان پر مشتمل اعلیٰ حکومتی شخصیات عمران خان ،طاہر القادری کے ساتھ آج ہی رابطہ کریں گی اور ماڈل ٹائون واقعے پربحران کے حل اور تحقیقات تک وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفے کی بھی پیش کش کر سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے سیاسی قائدین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ۔