گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی دعوت پر گورنر ہاؤس میں ڈور آف اویئرنس کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام

بدھ 27 اگست 2014 17:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی دعوت پر گورنر ہاؤس لاہور میں سماجی تنظیم ”ڈور آف اویئرنس“ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت ڈور آف اوئیرنس کی چیئر پرسن مسز ربا ہمایوں نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن اورگیسٹ آف آنرجسٹس (ر)ناصرہ جاویداقبال تھیں جبکہ مہمانوں میں پرنسپل این سی اے پروفیسر مرتضی جعفری، چےئر پرسن الفلاح قرآن و سنت اکیڈمی پروفیسر رف رف ،چےئر پرسن انڈس فاوٴنڈیشن پروفیسر سجاد حیدر، سابق سیکرٹری جنرل سارک ایوان صنعت و تجارت رحمت اللہ جاوید، نائب صدر حجاز ہسپتال مسرت عبدالقیوم ، صدر انٹر وہیل روٹری کلب انٹر نیشنل ناصرہ عتیق، سابق چئیر پرسن پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن آغا سیدین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ادارہ ہذا کے زیر انتظام چلنے والے جھگیوں کے بچوں کیلئے سکولز میں زیر تعلیم بچوں نے ٹیبلو اورمختلف پروگرام بھی پیش کئے۔اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل انہوں نے ڈور آف اوئیر نے کے جس پودے کو دیکھا تھا وہ آج ایک تن آور درخت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیار ی تعلیم کے مواقع ہر مکتبہ فکر کے طلباء کو فراہم کرکے دہشت گردی جیسی لعنت سے چھٹکاراپایاجاسکتا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ہماری حکومت نے گذشتہ چھ سال کے دوران شعبہ تعلیم کیلئے بجٹ بتدریج بڑھایاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات خصوصا کم وسیلہ لوگو ں کے لئے تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کوترجیح دے رہی ہے۔ علم ایک نور ہے اور ہر ایک کو اپنے حصے کی شمع جلانی ہے ۔جب تک ایک ایک بچے کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرینگے تب ہی اچھے انسان بنیں گے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :