کراچی، سپریم کورٹ کی جانب سے عرفان اللہ خان مروت کی رکنیت کی بحالی کی اپیل مسترد

بدھ 27 اگست 2014 18:34

کراچی، سپریم کورٹ کی جانب سے عرفان اللہ خان مروت کی رکنیت کی بحالی کی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عرفان اللہ خان مروت کی رکنیت کی بحالی کی اپیل مسترد کر دی۔ صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی کی جانب سے حلقہPS-114 میں بدترین دھاندلی کے خلاف درخواست کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر عرفان اللہ خان مروت نے اپیل دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آرڈر جاری کیا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے عمل کو معطل کرنے کے حوالے سے کوئی وجہ نہیں پائی گئی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے عرفان اللہ خان مروت کی دائر کردہ اپیل کے فیصلے تک PS-114 کے ضمنی انتخابات ملتوی ک دیے گئے، اگلی پیشی 17ستمبر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :