اوپن یونیورسٹی کے داخلہ سیکشن نے زیر تعلیم طلبہ کے داخلہ فارم کا اجرابذریعہ ڈا ک کر دیا ہے،عطا حسین موسوی

بدھ 27 اگست 2014 19:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹرعطا حسین موسوی کے اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے داخلہ سیکشن نے زیر تعلیم طلبہ کے داخلہ فارم کا اجرابذریعہ ڈا ک کر دیا ہے وہ طلبہ جن کو ایڈمیشن فارم موصول نہیں ہوئے ہیں ان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم جمع کرانے کی توسیع شدہ تاریخ5 ستمبر 2014 مقرر کی گئی ہے۔داخلہ فارم حبیب بنک،فرسٹ وومن بنک،بنک الفلاح،الائیڈبنک اور نیشنل بنک ، مسلم کمرشل بنک کی مقرر کردہ شا خوں میں جمع کرائے جا سکتے ہیں مزید تفصیلات کے لئے ٹیلیفون نمبر071-5807213 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :