پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے سکھر پریس کلب پہنچ گیا

بدھ 27 اگست 2014 19:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے سکھر پریس کلب پہنچ گیا ، رشتے داروں سے جان کو خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے ، جوڑے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے قریبی گاؤں بیگماں کی مکین پسند کی شادی کرنے والی مسمات فرودس بنت عبدالستار نے اپنے شوہر علی گوہر ولد نازر علی کے ہمراہ سکھر پریس کلب پہنچ کر میڈیا کو بتایا کہ اس نے ایک ہفتہ قبل علی گوہر سے پسند کی شادی کی شادی کی اطلاع پر والدین تو رضا مند ہو گئے تاہم چچا و دیگر رشتے دار اس شادی سے ناخوش ہیں اور وہ میرے اور میرے شوہر کے جانی دشمن بن گئے ہیں انہوں نے میرے شوہر اور انکے دیگر رشتے دارو ں کے خلا کندھرا تھانے پر میرے اغواء کو جھوٹا کیس بھی درج کرایا ہے جس پر پولیس نے میرے شوہر کے دو عزیزوں کو گرفتار کر لیا ہے اس نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔