سکھر پو لیس کا آپریشن، کراچی سے تین ما ہ قبل اغوا ہو نیوالے نجی کنسٹرکشن کمپنی کے انجنیئرمنصور سو مرو کو با زیاب کر الیا گیا، دو ڈا کو گرفتا ر

بدھ 27 اگست 2014 20:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) سکھر پو لیس نے شکا رپورکے کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران مقا بلے کے بعد کراچے سے تین ما ہ قبل اغوا ہو نے والے نجی کنسٹرکشن کمپنی کے انجنیئرمنصور سو مرو کو با زیاب کر الیا ہے اور دو ڈا کووٴں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے نام صیغہ رازمیں رکھے جا رہے ہیں اس با رے میں ڈی آئی جی سکھر جا وید عالم اوڈھو نے ایس ایس پی سکھر تنویر احمد تنیو کے ہمراہ ڈی آئی جی آفس سکھر میں پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے بتا یا کہ مغوی انجنئیر کو تین ماہ قبل تین جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا اور اس کی با زیا بی کے لیے اغوا کاروں نے ورثاء سے پا نچ ارب رو پے تا وان طلب کیا تھا جو سندھ کی تا ریخ کا سب سے بڑا تا وان تھا جو ڈا کو وٴں نے طلب کیا تھا تاہم ورثاء کی جانب سے ڈیلنگ کے بعد ڈیڑھ ارب رو پے میں معاملہ طے پا گیا تھا تا ہم سکھر پو لیس نے گذشتہ روز شکا رپور کے کچے کے علاقے میں کا روائی کر تے ہو ئے مغوی کو با زیاب کرا یا اس کے اغوا میں ڈا کو وٴں کے تین گروہ ملوث ہیں جن میں دو ڈا کو وٴں کو گرفتار کیا گیا تھا ان سے تفتیش جا ری ہے اور بہت جلد دیگر اغوا ء کا روں کو بھی گرفتار کر لیا جا ئے گاڈی آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ مغوی کی با زیا بی میں کر دار ادا کر نے وا لے ایس ایس پی سکھر تنو یر تنیو اور ایس ایچ او پنو عاقل جا وید ابڑو کے لیے قائد اعظم میڈلکیلئے آئی جی سندھ پولیس سے سفا رش کی جا ئے گی انہوں نے اپنی جانب سے اس مقا بلے میں حصہ لینے والی پو لیس پا رٹی کے اراکین کے لیے دو لاکھ رو پے کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے بتا یا کہ پو لیس کی کا رکردگی کی بد ولت سکھر ڈویژن میں چند ما ہ کے دوران اکتا لیس مغویان کو با زیا ب کر ایا گیا ہے جن میں سے چونتیس کا تعلق سکھر ضلع سے جبکہ با قی دیگر مغو یاں کا تعلق خیرپور ، شکا رپور ، کراچی اور پنجاب کے علاقوں سے ہے پو لیس کی کا رکر دگی بہتر ہو ئی ہے تاہم اس میں ابھی بہتری لا نے کی گنجا ئش مو جودہے۔

متعلقہ عنوان :