تھانہ فیصل ٹائون کے باہر مسلم لیگی کارکن جمع ہونا شروع

بدھ 27 اگست 2014 20:55

تھانہ فیصل ٹائون کے باہر مسلم لیگی کارکن جمع ہونا شروع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) لاہور میں مسلم لیگ(ن) کےکارکن تھانہ فیصل ٹاؤن کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں اور پی اے ٹی وکلاء کے درمیان تصادم کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء سانحہ ماڈل ٹائون کا مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانہ فیصل ٹاؤن میں موجود ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ فیصل ٹائون میں مسلم لیگ(ن) کا کارکن پاکستان عوامی تحریک کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار قرار دیتا رہا، سہیل نامی کارکن نے پی اے ٹی کے وکیل سے تلخ کلامی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :