مذاکرات ختم،حکومتی ٹیم میڈیا سے گفتگو کے بغیر روانہ

بدھ 27 اگست 2014 23:43

مذاکرات ختم،حکومتی ٹیم میڈیا سے گفتگو کے بغیر روانہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک(پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کے بعد حکومتی کمیٹی واپس روانہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، زاہد حامد اور جاوید شفیع پر مشتمل کمیٹی میڈیا سے گفتگو کے بغیر ہی واپس گئی۔حکومتی کمیٹی اور عوامی تحریک میں مذاکرات بہت مختصر وقت کے لیے ہوئے۔گورنر پنجاب اور گورنر سندھ بدستور طاہر القادری کے کنٹینر میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ چوہدری سرور اور عشرت العباد وزیر اعظم نواز شریف سے ایک طویل ملاقات کے بعد طاہر القادری کے پاس آئے تھے

متعلقہ عنوان :