طاہرالقادری اس راستے پرنہ جائیں جہاں تصادم کاخطرہ ہے ،سعدرفیق،مقدمہ درج کرنے کیلئے تیارتھے ،لیکن ہم اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے ،وہ عوام کوتشددپراکسانے کے بجائے گھروں کوواپس بھیج دیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 27 اگست 2014 01:34

طاہرالقادری اس راستے پرنہ جائیں جہاں تصادم کاخطرہ ہے ،سعدرفیق،مقدمہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ طاہرالقادری اس راستے پرنہ جائیں جہاں تصادم کاخطرہ ہے ،طاہرالقادری کے مطالبے پرمقدمہ درج کرنے کیلئے تیارتھے ،لیکن ہم اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے ،وہ عوام کوتشددپراکسانے کے بجائے گھروں کوواپس بھیج دیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ حکومت نے طاہرالقادری کوتین تجاویزدی تھیں لیکن ان کی جانب سے مزیدمطالبات رکھے گئے ،جس پرڈیڈلاک برقراررہا۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تیارتھے لیکن طاہرالقادری کے کہنے پرہم اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے ۔طاہرالقادری نے کہاکہ مقدمہ ابھی درج کرواورقومی حکومت کی تشکیل دی جائے لیکن ان کے مزیدمطالبات ایسے تھے جونہیں مانے جاسکتے ،طاہرالقادری اب ایسے راستے پرنہ جائیں جوتصادم کی جانب جائے وہ مہربانی کریں اورعوام کوتشددپراکسانے کے بجائے انہیں پرامن طورپرگھروں کوواپس بھیج دیں ۔