حج آپریشن، کراچی اور لاہور سے عازمین کی روانگی شروع

جمعرات 28 اگست 2014 11:29

حج آپریشن، کراچی اور لاہور سے عازمین کی روانگی شروع

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) قومی ایئر لائن کے ذریعے عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی شروع ہو گئی ہے اس سلسلے میں کراچی اور لاہور سے سیکڑوں فرزندان اسلام جدہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 315 لاہور سے 490 مسافروں کو لے کر جدہ کے لئے روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کے چیرمین محمد علی گردیزی نے حجاج کرام کو رخصت کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی سے بھی پہلی حج پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ کے لئے روانہ ہوئی، منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے شاہنواز رحمان نے عازمین کو الوداع کہا۔

واضح رہے کہ رواں برس سرکاری کوٹے کے تحت 54 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جب کہ پی آئی اےکی کل112خصوصی حج پروازوں چلائی جائیں گی۔ دوسری جانب دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر حج کے لئے جانے والوں کے ساتھ صرف ایک فرد کو ایئرپورٹ میں اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :