سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزار قائد عوام کے لئے بند

جمعرات 28 اگست 2014 11:29

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزار قائد عوام کے لئے بند

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرعوام کے لئے بند کردیا گیا۔ بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے مزار قائد میں عوام کا داخلہ بند کردیا۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے مزار کے اندر اور اطراف کلیئر کرنے بعد سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے غیر معینہ مدت کے لئے اطراف میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کی وجہ سے 29 مارچ کو بھی مزار قائد 3 روز کے لئے بند کردیا گیا تھا۔