حکومت کو سوچنا چاہئے ظلم اور جبر سے حکومتیں نہیں چلائی جاسکتیں، الطاف حسین
جمعرات 28 اگست 2014 11:44
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے مطالبات جائز ہیں، حکومت کو سوچنا چاہیئے کہ ظلم اور جبر سے حکومتیں نہیں چلائی جاسکتیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ 15 روز سے اسلام آباد میں مذاق ہورہا ہے، حکومت کو کھلے آسمان تلے بیٹھے لوگوں کا خیال کرنا چاہیئے، میرے لئے عظیم وہ ہے جو غریب کی بات کرے، حکومت اب جائز مطالبات ماننے کے لئے تیار نہیں تو کیا کرسکتے ہیں۔
(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ سانحہ لاہور کی ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی۔ حکومت کو معاملے پر توجہ دینا چاہیے تھی۔ کوئی وینٹی لیٹر خوشی سے لگاتا ہے نہ مارشل لا، سانحہ لاہور میں 17 جون کو 15 افراد ماردیے گئے، مارے جانے والے جیتے جاگتے انسان تھے کوئی کیڑے مکوڑے نہیں، ملک کی خاطر غنڈوں کو کاٹ دینا چاہیے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مجھے صدر یا وزیر اعظم بننے کا شوق نہیں، لوکل باڈیز سسٹم کے تحت اقتدار کی منتقلی کی جائے، ہمارا ملک 4 صوبوں پر چلاآرہا ہے، انتظامی یونٹس بنائے جائیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.