وزیراعظم نوازشریف سب سے مقبول ترین رہنما، عمران خان کا دوسرا نمبر
جمعرات 28 اگست 2014 11:47
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) بین الاقوامی تحقیقی ادارے ’’پیو ریسرچ‘‘ کی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو پاکستانی عوام کی اکثریت کا اعتماد حاصل ہے جب کہ عمران خان کا دوسرا نمبر ہے۔ بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے’’پیو ریسرچ‘‘ کی مئی 2014ء میں کی جانے والی سروے رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو عوام کی اکثریت کا اعتماد حاصل ہے۔
64 فیصد پاکستانی نواز شریف کی حمایت میں کمر بستہ ہیں جب کہ 32 فیصد نے وزیراعظم پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور 4 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔ سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال انتخابات 2013ء سے قبل کئے گئے سروے میں نواز شریف کی عوامی مقبولیت کا تناسب 66فیصد تھا۔سروے رپورٹ کے مطابق عمران خان جو کہ گزشتہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف ہزاروں افراد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیئے ہوئے ہیں کی عوامی مقبولیت مئی 2014ء میں 53 فیصد ہے جب کہ 24فیصد نے ناپسندیدگی کا اظہارکیا۔
(جاری ہے)
سروے رپورٹ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف پر 41فیصد پاکستانیوں نے اپنے اعتماد کا اظہار کر دیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستانی ملکی سمیت کے تعین کے حوالے سے بہتر پر امید نظر آئے۔ 25 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ملک بہتر سمت میں جا رہاہے جب کہ 2013میں ان کی تعداد 8فیصد تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حزب اللہ کا حملہ: متعدد اسرائیلی فوجی زخمی، چھ کی حالت نازک
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ایکس
-
فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے اقوام متحدہ میں ووٹنگ آج
-
بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کے لیے آسٹریلوی شہریت
-
تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں،وزیر اعظم
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،آصف زرداری کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا شورشرابہ واحتجاج
-
چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
-
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، پرویز الٰہی کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی
-
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
-
عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے‘چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.