لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو کام سے روکنے سے متعلق دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیدیا
جمعرات 28 اگست 2014 13:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو کام سے روکنے سے متعلق دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
(جاری ہے)
درخواست گزار نے الیکشن2013ء کو کالعدم اور وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو کام سے روکنے سے متعلق دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افصل خان کے بیان کے بعد عام انتخابات 2013ء مشکوک ہوگئے ہیں۔
عدالت افضل خان کو طلب کرکے ان کا بیان ریکارڈ کرے۔ اس وقت کے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی تعیناتی اور عام ا نتخا بات کو کالعدم قرار دے کر نئے الیکشن کرائے جائیں جبکہ وزیراعظم اور وزیراعلی کو کام سے روکا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ افضل خان یا کسی اور کے بیان پر الیکشن کالعدم یا دوبارہ نہیں ہوسکتے لہٰذ درخواست ناقابل سماعت قرار دی جاتی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.