سعودی ائیرلائن نے پشاور کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا

جمعرات 28 اگست 2014 13:50

سعودی ائیرلائن نے پشاور کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) سعودی ایئرلائن نے پشاور کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ، آج پہلی پرواز ریاض سے باچاخان ایئرپورٹ پہنچے گی۔ سعودی ایئرلائن نے باچاخان ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پشاور کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔

(جاری ہے)

واقعے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ عملے کے دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

سعودی ایئرلائن نے دوماہ کے بندش کے بعد جمعرات سے باچا خان ایئرپورٹ کیلئے اپنی پروازیں شروع کر دی ہیں اور آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے سعودی ایئرلائن کی پہلی پرواز ریاض سے باچاخان ائیرپورٹ پر اترے گی ۔ امارات ایئرلائن پہلے ہی پشاور کیلئے اپنافلائٹ آپریشن بحال کر چکی ہے جبکہ اتحاد ائیرلائن کی پروازیں یکم ستمبر سے بحال ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :