پیرمحل، مشہور زمانہ شراب فروش گرفتار ،بھاری مقدار میں شراب برآمد

جمعرات 28 اگست 2014 15:52

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء)مشہور زمانہ شراب فروش گرفتار بھاری مقدار میں شراب برآمد تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے اپرکالونی میں چھاپہ مارکر واجد علی کو گرفتار کرلیا جس سے ایک پیٹی شراب 12بوتل برآمد ہوئی جس کی نشاندہی پر تھانہ پیرمحل پولیس اپرکالونی پیرمحل میں مشہور شراب فروش محمد اکبر عرف بھورا ولد سردار محمد کے گھر چھاپہ مارا کرمحمد اکبر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 130بوتل 50پونڈ ے شراب برآمد کرکے کارروائی شروع کردی ۔