Live Updates

’’یوم انقلاب‘‘:عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ایک ہونے کا اعلان

جمعرات 28 اگست 2014 18:48

’’یوم انقلاب‘‘:عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ایک ہونے کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پی اے ٹی کے سربراہ طاہر القادری نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ایک ہونے کا اعلان کر دیا۔طاہر القادری نے کہا ہے کہ عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے کارکنان آپس میں کزن ہیں، دو بھائیوں کی اولاد ہیں، بڑا بھائی میں اور چھوٹا بھائی عمران خان ہے، عمران خان عمر میں مجھ سے چھوٹا اور قد میں بڑا ہیں، یہ دونوں مل جائیں تو کوئی ان کو شکست نہیں دے سکتا۔

طاہر القادری کی جانب سے اعلان کردہ ’’یوم انقلاب‘‘ پر کارکنان سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج قوم کے ظلم اور جبر سے آزاد ہونے کا وقت ہے، آج ملک سے سماجی ومعاشی استحصال کے خاتمے کا دن ہے، آج کا لمحہ پاکستان کے نئے دور کی تاریخ بننے جا رہا ہے، آج انقلاب کےمرحلےمیں داخل ہوچکےہیں، بہت جلدانقلاب کی خو ش خبری ملنےوالی ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب تک میں خود ایف آئی آر نہ دیکھ لوں تو کسی خبر پر یقین نہ کیا جائے، ابھی تک کسی ایف آئی آر کی کاپی ہمارے ہاتھ نہیں آئی، تھانہ فیصل ٹاؤن کے افسران اور اہلکار بدستور غائب ہیں۔

طاہر القادری نے کہا کہ ملک کے کروڑوں غریب عوام ظلم و نا انصافی کی زنجیروں میں جکڑے ہیں، پاکستان حکمرانوں کے لیے عیاشی کا سمندر ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :