وزیر اعظم نواز شریف کے سمدھی ،کیپٹن (ر) صفدر کے والد لاہور میں انتقال کر گئے،نماز جنازہ (آج) مانسہرہ میں ادا کی جائیگی،

وزیر اعظم اپنے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کیلئے اسلام آباد سے لاہور آئے

جمعرات 28 اگست 2014 19:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کے سمدھی ،مریم نواز کے سسر اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کے والد محمد اسحاق80سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے،وزیر اعظم محمد نواز شریف گزشتہ روز خصوصی طور پر اسلام آباد سے لاہور آئے جہاں انہوں نے اپنے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر اہل سے اظہارتعزیت اور جسد خاکی کا دیدار کیا ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ آج(جمعہ) صبح11بجے انکے آبائی گاؤں کہواڑی ضلع مانسہرہ میں ادا کی جائیگی۔کیپٹن(ر) محمد صفدر کے والد محمد اسحاق شریف کمپلیکس جاتی امراء میں گزشتہ ایک ہفتے سے زیر علاج تھے جہاں جمعرات کی شب وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کی میت گزشتہ روز جاتی امراء سے انکے آبائی گاوں کہواڑی ضلع مانسہرہ روانہ کر دی گئی۔ مرحوم کی رسم قل کل(ہفتہ ) کہواڑی میں ادا کی جائے گی۔