Live Updates

اختلافات نہیں لیکن عمران خان نے اچھا نہیں کیا، جاوید ہاشمی دھرنا چھوڑ کر ملتان پہنچ گئے

جمعہ 29 اگست 2014 12:11

اختلافات نہیں لیکن عمران خان نے اچھا نہیں کیا، جاوید ہاشمی دھرنا چھوڑ ..

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 2اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی آزادی مارچ سے واپس ملتان پہنچ گئے ہیں ، مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین سے اختلافات نہیں تاہم اچھا نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی اسلام آباد میں آزادی مارچ دھرنے سے واپس ملتان پہنچ گئے ہیں ۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت سے کوئی اختلافات نہیں تاہم اچھا نہیں کیا گیا ۔ دنیا کے سوال آج کیا ہوگا ؟اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں جنرل راحیل شریف نے فیصلہ کر لیا ہے ۔ مخدوم جاوید ہاشمی ملتان میں ایک شادی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات