امریکا کا ایک بار پھر پاکستانی سیاسی قوتوں کو تشدد سے باز رہنے کا مشورہ

جمعہ 29 اگست 2014 12:18

امریکا کا ایک بار پھر پاکستانی سیاسی قوتوں کو تشدد سے باز رہنے کا مشورہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 2اگست 2014ء)امریکا نے ایک بار پھر پاکستانی سیاسی قوتوں کو تشدد سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جین ساکی نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا پاکستان کے اندرونی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تمام فریقین کو تشدد سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا امریکا کو توقع ہے کہ تمام فریقین قانون کا احترام کریں گے ۔ پرامن احتجاج اور آزادی اظہار رائے جمہوریت کے اہم پہلو ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا امریکا ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔