معاملات خرابی کی طرف چلے گئے ، حکومت نے نیا ’کٹا‘ کھول دیا: شیخ رشید
جمعہ 29 اگست 2014 16:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 2اگست 2014ء)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ معاملات حل ہونے کی توقع تھی لیکن حکومت نے نیا ’کٹا‘ کھول دیاہے ، اب حالات کے 100فیصدخراب ہونے کی توقع ہے ، دورانا اوردوخواجہ نواز شریف کی جڑوں میں بیٹھیں گے ،یہ ایسی قوم ہے کہ ایک جگہ پر پھل جھڑی چلی توسارے ملک میں پٹاخے چلیں گے ۔
نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ عمران کے پاس استعفے سے کم کوئی آپشن نہیں ، واپسی کا راستہ بھی موجود نہیں ، فوج کبھی گولی نہیں چلائے گی ، وہ عمران یا شیخ رشید کی نہیں ، قوم کی ہے ، پولیس کے چہرے بھی دیکھے ہیں ، وہ بھی حکومت کے ساتھ نہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ وزیرداخلہ نے خود کئی اینکرزکوکہاہے کہ حکومت نے آرمی چیف کو درخواست دی ، اُن کے سوشل میڈیا پر پیغامات میں ابھی بھی بیان موجودہوگالیکن اسمبلی میں نیا کٹاکھول دیا۔
(جاری ہے)
اُن کاکہناتھاکہ عمران خان کامطالبہ ٹھیک ہے کیونکہ اُنہوں نے پیشکش بھی کردی کہ پانچ حکومتی اور پانچ تحریک انصاف کے حلقے کھولنے سے آغاز کریں ، اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں اور احتساب کا نظام دیکھ رہاہوں ،یہ خاندان یہیں رہ جائیں گے اور ملک کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، سب بند گلی میں پہنچ گئے ہیں ، وہ پرامید تھے کہ آج معاملات سلجھ جائیں گے ، فوج اتنی بے وقوف نہیں کہ ایک سیاسی جماعت کے کہنے پر ثالثی کیلئے آجائے ۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کاکہناتھاکہ اگر طاہرالقادری کیساتھ کوئی زیادتی ہوئی تو عوامی مسلم لیگ اُن کا ساتھ دے گی ، ایساممکن نہیں کہ اُن کے شہرمیں کسی سے زیادتی ہواوروہ تماشائی بنے رہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے
-
’یہ الیکشن سے زیادہ مودی پر ریفرنڈم ہے‘
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.