نیب سندھ کی ایک خصوصی ٹیم کی کاروائی ، این آئی سی ایل کیس کے اہم ملزم گرفتار

جمعہ 29 اگست 2014 23:06

نیب سندھ کی ایک خصوصی ٹیم کی کاروائی ، این آئی سی ایل کیس کے اہم ملزم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) سندھ کی ایک خصوصی ٹیم نے این آئی سی ایل کیس کے اہم ملزم سید نوید حسن زیدی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم این آئی سی ایل کا سابق ڈاریکٹر ہے اور نیب حکام نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد کیس کی تفتیش شروع کئے جانے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا ہے، ملزم کی گرفتاری اسلام آباد سے عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کے مطابق این آئی سی ایل کے سابق ڈائریکٹر سید نوید حسن زیدی کا ٹرانزٹ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ نیب حکام نے ملزم کے احتساب عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کئے ہوئے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق سید نوید حسن زیدی نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے اسکینڈل میں اہم کردار ادا کیا، اس کیس کے حوالے سے نیب کی ٹیم کو دئے جانے والے ابتدائی بیان میں سید نوید زیدی نے اہم انکشافات کئے ہیں اور کئی اہم شخصیات کے جن کے ماضی میں اس کیس کے حوالے سے نام سامنے آئے ہیں کہ دوبارہ نام لئے ہیں نیب ذرائع کے مطابق ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے اور اسکے قبضے سے اہم دستاویزات کو بھی برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :