Live Updates

تحریک انصاف کی طاہر القادری سے حتمی لائحہ عمل کا اعلان مؤخر کرنیکی اپیل

جمعہ 29 اگست 2014 23:45

تحریک انصاف کی طاہر القادری سے حتمی لائحہ عمل کا اعلان مؤخر کرنیکی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پی ٹی آئی نے علامہ طاہر القادری سے حتمی لائحہ عمل کا اعلان مؤخر کرنے کی اپیل کردی، شاہ محمود قریشی نے پی اے ٹی کارکنان سے کہا کہ کارکنان تھوڑا اور صبر کرلیں، ہماری اور آپ کی منزل ایک ہے، نواز اور شہباز شریف کو ہر صورت جانا ہوگا، امن سے اپنی اخلاقی فتح چاہتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پی اے ٹی سربراہ علامہ طاہر القادری سے ملاقات کی اور کپتان عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات کے بعد انقلاب دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں عوامی تحریک کارکنان کے جذبات کا احساس ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کیا گیا، کارکنوں نے بھرپور صبر کا مظاہرہ کیا، امن سے اپنی اخلاقی فتح چاہتے ہیں، کارکنان تھوڑا اور صبر کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے وعدوں اور عمل میں تضاد ہے، صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے، حکومت نے کل معتبر اداروں سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی، حکومت اخلاقی طور پر شکست کھاچکی، یوٹرن لے لیا ہے، ہم سب حکمرانوں کے ناٹک جانتے ہیں، حکمرانوں کو فرار کا کوئی جواز نہیں دینا چاہتے۔

شاہ محمود کہتے ہیں کہ مجھے پارلیمان کا احترام ہے، اب بھی ممبر ہوں، میرا استعفیٰ فی الحال منظور نہیں کیا گیا، تحریک انصاف نے وزیراعظم کے بیان پر وضاحت طلب کی، حکومت نے آئیں بائیں شائیں کی، کوئی ٹھوس جواب نہیں ملا، حکومتی ٹیم نے ہر نشست میں معاملے کو مزید الجھایا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات