سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی بلے بازوں نے گھٹنے ٹیک دیئے

ہفتہ 30 اگست 2014 12:20

سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی بلے بازوں نے گھٹنے ٹیک ..

دمبولا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست 2014ء) سری لنکا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی بلے بازوں نے لنکن بولرز کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور قومی ٹیم کے 8 کھلاڑی صرف 81 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے رنگیری دمبولا انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور محض 4 رنز پر شرجیل خان اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے اس کے بعد حسب روایت پاکستانی کھلاڑیوں کو آنا جانا لگا رہا اور وقفے وقفے سے پاکستانی کھلاڑی خزاں کے پتوں کی طرح جڑتے رہے۔

احمد شہزاد 10، محمد حفیظ 1، مصباح الحق 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عمر اکمل اور صہیب مقصود 7،7 رنز بنا سکے۔ شاہد خان آفریدی بھی 2 رنز کر پویلین لوٹ گئے جب کہ وہاب ریاض صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ بارش کے باعث 26 اوورز کے بعد کھیل روکا گیا تو فواد عالم 29 اور سعید اجمل ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

سری لنکا کی جانب سے تشارا پریرا نے 3، دھمیکا پرساد نے 2 جب کہ لاستھ ملنگا اور سکوگی پراسنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :