پاکستان نے ہماری کوششوں کا تماشہ بنایا ‘ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

ہفتہ 30 اگست 2014 13:07

پاکستان نے ہماری کوششوں کا تماشہ بنایا ‘ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے ہماری کوششوں کا تماشا بنایا میڈیا رپورٹ کے مطابق انھوں نے جاپانی میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ علیحدگی پسند رہنماوٴں سے بات چیت کر کے پاکستان نے ہماری کوششوں کا تماشا بنایا۔

(جاری ہے)

نریندر مودی نے کہا کہ اکستان نے جس طرح سے ان کوششوں کا مذاق بنایا، اس سے ہم مایوس ہیں انھوں نے کہا کہ خارجہ سیکریٹری کی میٹنگ سے پہلے جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند رہنماوٴں سے بات چیت ٹھیک نہیں تھی۔

نریندر مودی نے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلق چاہتے ہیں۔ بھارت کو پاکستان کے ساتھ کسی بھی مسئلہ پر بات چیت کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے، بشرطیکہ یہ شملہ معاہدے اور لاہور اعلان کے مطابق ہو۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کی بامعنی بات چیت کے لیے ضروری ہے کہ یہ بات چیت دہشت گردی اور تشدد سے آزاد ماحول میں ہو۔

متعلقہ عنوان :