تیسرا ون ڈے: بلے بازوں کی شرمناک پرفارمنس ، 102پر ڈھیر
ہفتہ 30 اگست 2014 13:11
دمبولا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست 2014ء) سری لنکا کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے ایک بار پھر سری لنکن ٹیم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور پوری ٹیم 102رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ، سری لنکا کو سیریز اپنے نام کر نے کے لیے 103رنز کا ہدف مل گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ، پاکستا ن کی پہلی وکٹ چار سکور پر گری جب فاسٹ باﺅلر دھمیکا پرساد نے شرجیل خان کو صفر پر آﺅٹ کردیا۔
اس کے بعد محمد حفیظ (1)اور احمد شہزاد (10)بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور پویلین واپس لوٹ گئے ، 48کے سکور پر مصباح الحق 18رنز بنا کرآﺅٹ ہوگئے ۔ قومی ٹیم کا سکور جب 55 پر پہنچا تو عمر اکمل 7رنز بنا کر غیر ذمہ درانہ شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔(جاری ہے)
پہلے ون ڈے میں شاندا بلے باز ی سے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے صہیب مقصود صرف 7رنز بنا کر میدان بدر ہوگئے ۔
وہاب ریاض بھی وکٹ پر نہ ٹک سکے اور صفر کی خفت سے دوچار ہوگئے ۔ آسٹریلیا میں اپنے باﺅلنگ ایکشن کا معائنہ کروا کر واپس آنے والے سعید اجمل چھ رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے ، پاکستان کے آخری آﺅٹ ہونیوالے کھلاڑی محمد عرفان تھے جنہیں ہیراتھ نے بولڈ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے فواد عالم 38رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 4، پرساد نے 2اور ہیراتھ ،ملنگا اور پرسنا نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔مزید اہم خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.