گوجرانوالہ ،نشی بھائی نے کپڑے استری نہ کرنے پر حقیقی بہن کو فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا

ہفتہ 30 اگست 2014 21:03

گوجرانوالہ ،نشی بھائی نے کپڑے استری نہ کرنے پر حقیقی بہن کو فائرنگ ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) ٌدھلے میں نشی بھائی نے کپڑے استری نہ کرنے پر حقیقی بہن کو فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محلہ رسولپورہ کے رہائشی اصغر کا بیٹا شکیل نشے کا عادی تھا جس نے اپنی بہن نبیلہ کو کپڑے استری کرنے کا کہالیکن کام کاج میں مصروف ہونے کے باعث نبیلہ کے انکار پر طیش میں آنے والے نشی بھائی نے فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے حقیقی بہن موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی تاہم دھلے پولیس نے نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے باپ کی مدعیت میں بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تا حال ملزم فرار ہے۔

متعلقہ عنوان :