آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکا کی وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی جاری

ہفتہ 30 اگست 2014 22:20

آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکا کی وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکا کی وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ڈنڈا بردار کارکن آگے ہیں اور انھوں نے سیکریٹیریٹ کے راستے میں موجود کنٹینرز ہٹانا شروع کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم آزادی مارچ ابھی چلا نہیں ہے۔ ابھی تک عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان محدود فاصلہ برقرار ہے اور پولیس بھی طاقت کے استعمال سے گریز کر رہی ہے۔