حکمرانوں کو دن میں تارے دیکھا دیںگے ،طاہر القادری
پیر 1 ستمبر 2014 11:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے شرکاء کو پرامن رہنے کی ہدایت کی اور کہا کارکن کوئی ایسا اقدام نہ کریں جس سے برا تاثر پھیلے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کنٹینر پر اپنے خطاب میں کہا کہ کارکن پرامن رہیں ہمارا احتجاج پر امن ہے۔عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ شریف برادران نےاپنا نام جمہوریت اور آئین رکھ لیا ہے ، لوگ اپنے ملک میں عدل وانصاف اور حقوق چاہتے ہیں ، انھوں نے کارکنوں کو خوشخبری دی کہ ہم نے وزیر اعظم ہائوس کے گیٹ کا قبضہ حاصل کر لیا ہے اب قاتل وزیراعظم کو وزیر اعظم ہائوس میں داخل نہیں ہونے دینگے۔
(جاری ہے)
انھوں نے کارکنوں کو ہدایت کی بگھوڑے وزیر اعظم کو اس راستے سے ہرگز نہیں گزرنے دینا۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں بھی تشدد کا راستہ نہ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کنٹینر پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 17 دن ہو گئے ہیں لیکن ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے ۔ حکومت سنجیدہ نہیں اس لیے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے ۔ حکمرانوں کا جمہوریت اور آئین میں یقین نہیں ، ہمارے اب تک 25 کارکن شہید ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمران دھاندلی کی پیداوار ہیں ۔ عمران خان نے دیگ سے صرف 4 دانے چاول کے مانگے۔انھوں نے کہا کہ غیرآئینی طریقے سے کرائے گئے انتخابات کیسے ٹھیک ہو سکتے ہیں ۔ ریٹرننگ افسر دھاندلی میں ملوث تھے ۔ حکمرانوں کو دن میں تارے دکھا دیں گے۔انھوں نے کہا کہ کارکنوں نے ایک پتھر بھی پارلیمنٹ ہاؤس پر نہیں پھینکا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.