اسلام آباد جھڑپیں، ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ شدید زخمی

پیر 1 ستمبر 2014 12:06

اسلام آباد جھڑپیں، ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ شدید زخمی

ریڈ زون/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) شہراقتدار میں مشتعل اور اسلحہ سے لیس مظاہرین نے پولیس اور ایف سی پر دھاوا بول دیا، مظاہرین نے پاک سیکریٹریٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے ہیں۔ مظاہرین کے حملوں کو روکنے کے دوران ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مشتعل ہجوم نے ایس ایس پی آپریشنز کے اوپر شدید پتھراؤ کیا۔ جب کہ دوسری جانب مظاہرین پاک سیکریٹریٹ کاگیٹ توڑکراندرداخل ہوگئے ہیں۔پاکستان آرمی اور رینجرز کی جانب سےمظاہرین کیلئےپیچھےہٹنےکےاعلانات کیے جا رہے ہیں۔ مشتعل مظاہرین کا پولیس اور سیکریٹریٹ ملازمین کی گاڑیوں پرپتھراؤ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :